ابھرتے ہوئے نوجوان بولرحسن علی نے وقار یونس کا ریکارڈ توڑ دیا

1 تعبيرية بدھ 18 اکتوبر‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 15 منٹ)

شیئر کریں:

ابھرتے ہوئے نوجوان بولرحسن علی نے وقار یونس کا ریکارڈ توڑ دیا ابو ظہبی : سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں فاسٹ بولر حسن علی نے پانچ وکٹیں لے کر جہاں اپنی پچاس وکٹیں مکمل کرلیں وہیں سابق فاسٹ بولر وقار یونس کے ریکارڈ کو توڑ دیا.

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے کی جانب سے حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، حسن علی نے اپنے مختصر کیریئر میں تیسری بار پانچ وکٹیں حاصل کیں.

That’s FIVE for ! It’s his third five-wicket haul in ODIs! Congratulations! LIVE:

— ICC (@ICC)

جہاں ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے اس میچ میں پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے وہیں یہ ہدف انہوں نے اپنے کیریئر کی 24 ویں اننگز حاصل کر کے وقار یونس کے سب سے کم اننگز میں پچاس وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈ کو توڑ دیا، وقار یونس نے 50 وکٹیں 27 ویں اننگز میں حاصل کی تھی.

اس طرح محض 24 ویں اننگز میں پچاس وکٹیں لینے والے حسن علی سب سے کم میچز میں پچاس وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاری بن گئے ہیں جو کہ اس سے قبل وقار یونس کے پاس تھا۔

بین الااقوامی سطح پر سب سے کم میچز میں پچاس وکٹیں لینے کا اعزاز سری لنکا کے اسپینر اجانتھا مینڈس کے پاس ہے جنہوں نے محض اپنے کیریئر کی 19 ویں اننگز میں 50 وکٹیں حاصل کرلی تھیں.

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔