تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹی ٹین لیگ میں حصہ لینے کی اجازت

1 تعبيرية بدھ 18 اکتوبر‬‮ 7102 - (سپہر 5 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹی ٹین لیگ میں حصہ لینے کی اجازت لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹی ٹین لیگ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی، چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ٹی 10لیگ پر کوئی اعتراض نہیں جو چاہے کھیل سکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کے چاہنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال شارجہ میں ہونے والی دھواں دھار ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں تمام کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں جو کھلاڑی کھیلنا چاہے کھیل سکتا ہے، لیگ میں معاہدے اور غیر معاہدے والے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاسکیں گے۔

ٹی ٹین لیگ کے چیئرمین شجیع الملک جبکہ سلمان اقبال صدر اور پارٹنر ہیں۔ ٹی ٹین لیگ رواں سال چودہ سے سترہ دسمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

ایونٹ کی ڈرافٹنگ تقریب پانچ نومبر کو دبئی میں منعقد ہوگی۔ ایونٹ میں چھ فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بوم بوم شاہد آفریدی، مصباح الحق سمیت نامور اسٹارز لیگ کا حصہ ہوں گے۔