ایشیا ہاکی کپ، سپر فورکے لیے پاکستان اورجنوبی کوریا کا میچ برابر

3 تعبيرية جمعرات 19 اکتوبر‬‮ 7102 - (شام 7 بجکر 63 منٹ)

شیئر کریں:

ایشیا ہاکی کپ، سپر فورکے لیے پاکستان اورجنوبی کوریا کا میچ برابر ڈھاکا : ہیرو ایشیا ہاکی کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے میں ہونے والا اہم میچ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا.

تفصیلات کے مطابق ہیرو ایشیا ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم کو ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب جنوبی کوریا سے ہونے انتہائی اہم میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد قومی ٹیم کے فائنل تک پہنچنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں.

پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک دو میچ کھیل کر محض ایک پوائنٹ حاصل کرسکی ہے جب کہ اگلا میچ بھارت سے ہونا جو اس ٹورنامنٹ مین بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو پول میچ میں شکست دے چکا ہے.

پاکستان اپنے پول میچز میں بھی بنگلہ دیش کو سات صفر سے شکست دینے کے علاوہ کوئی اور خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکا تھا تاہم اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھا کر فائنل تک پہنچنے کی راہ ہموار ہو سکتی تھی لیکن قومی ٹیم نے یہ موقع گنوا دیا.

یاد رہے ہیرو ایشای ہاکی کپ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے جہاں دو پول میں شامل آٹھ ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل آئیں اور اب سپر فور مرحلے کے لیے ٹیموں کے درمیان مقابلہ جاری ہے.

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔