پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان چوتھا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

1 تعبيرية جمعہ 20 اکتوبر‬‮ 7102 - (صبح 6 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان چوتھا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی تین ایک روزہ میچز میں جیت کرسیریزاپنے نام کرچکی ہے اور اب ٹیم کی کوشش ہوگی کہ اگلے دونوں میچز جیت کر کلین سوئپ کرے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ اس بات کی خوشی ہے کہ ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد کھلاڑیوں نے ون ڈے سیریز میں زبردست کم بیک کیا ہے اور تینوں میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مسلسل 7 ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے جبکہ سری لنکا کو مسلسل دس ون ڈے میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یاد رہے کہ دوروز قبل ابو ظہبی میں پاکستان نے تیسرے ون ڈےمیچ میں سری لنکن ٹیم کوسات وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی ون ڈے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی تھی۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔