چوتھا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

1 تعبيرية جمعہ 20 اکتوبر‬‮ 7102 - (صبح 01 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

چوتھا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ یاد رہے کہ سری لنکا کے ساتھ پاکستان کو مذکورہ 5 میچوں کی سیریز میں حاصل ہے۔

چوتھے ون ڈے کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ رومان رئیس اور فہیم اشرف کی جگہ عثمان شنواری اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی 3 ون ڈے میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر چکی ہے اور اب ٹیم کی کوشش ہوگی کہ اگلے دونوں میچز جیت کر کلین سوئپ کرے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اس بات کی خوشی ہے کہ ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد کھلاڑیوں نے ون ڈے سیریز میں زبردست کم بیک کیا ہے اور تینوں میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مسلسل 7 ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے جبکہ سری لنکا کو مسلسل 10 ون ڈے میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔