محمد عرفان نےای سی ایل سےنام نکالنےکےلیےعدالت میں درخواست دائرکردی

1 تعبيرية ہفتہ 21 اکتوبر‬‮ 7102 - (صبح 9 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

محمد عرفان نےای سی ایل سےنام نکالنےکےلیےعدالت میں درخواست دائرکردی تفصیلات کے مطابق پاکستان کےطویل القامت فاسٹ باؤلرمحمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

محمد عرفان کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، پاکستان کرکٹ بورڈ، ایف آئی اے سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا، حالانکہ انہوں نے کبھی ملکی مفاد اور نیک نامی کے خلاف کوئی کام کیا نہ ہی کبھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہےمگر اس کے باوجود انہیں چھ ماہ تک معطل رکھا گیا۔

محمد عرفان کا کہنا ہے کہ اب معطلی ختم ہو چکی ہے اور وہ قائداعظم ٹرافی بھی کھیل رہے ہیں، الزامات سے بری ہونے کے باوجود ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔

انہوں نے درخواست میں کہا ہے کہ وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں مگر نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے وہ باہر نہیں جا سکتے، لہذا عدالت وفاقی حکومت کو ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کرے۔

یاد رہے کہ رواں سال 14 مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو معطل کیا تھا، فاسٹ باؤلر نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کیا تھا۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔