مخالفانہ سیاسی نکتہ نظر کو جبر کے ذریعے دبانا قابل مذمت ہے، نواز شریف

1 تعبيرية ہفتہ 21 اکتوبر‬‮ 7102 - (صبح 01 بجکر 65 منٹ)

شیئر کریں:

مخالفانہ سیاسی نکتہ نظر کو جبر کے ذریعے دبانا قابل مذمت ہے، نواز شریف اسلام آباد : نااہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے مخالفانہ سیاسی نکتہ نظر کو جبر کے ذریعے دبانا قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف اپنی ہی حکومت سے مطالبات کرنے لگے،  نواز کا کہنا ہے کہ مخالفانہ سیاسی نکتہ نظر کو جبر کے ذریعے دبانا قابل مذمت ہے، سوشل میڈیاسمیت آزادی اظہار رائے کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کی گمشدگی اور انہیں ہراساں کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا اور اسے آزادی رائے پر حملہ قرار دیا۔

PMLN Chief Nawaz Sharif’s statement:

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif)

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے ہیں، لہذا وزارت داخلہ انسانی گمشدگیوں کا فوری نوٹس لے اورگمشدہ افراد کی بازیابی یقینی بنائے۔

انھوں نے کہا کہ ملکی قانون، شائستگی اور اپنی اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کسی کو اپنی رائے کے اظہار یا کسی دوسرے کی رائے سے اختلاف کا حق حاصل ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز ججز اور فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی مہم چلانے پر مریم نواز کے میڈیا سیل کا اہم رکن انور عادل تنولی کو گرفتار کرلیا گیا تھا ، ملزم انور عادل تنولی راولپنڈی کا رہائشی ہے۔

گرفتاری ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کی گئی، ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پر نیب کی جانب سے دائر تینوں ریفرنس میں فردِ جرم عائد ہوچکی ہے، نواز 24 اکتوبر کو واپس وطن پہنچ رہے ہیں۔