ایسانظام چاہتاہوں وزیراعظم اذان دے اور صدرامامت کرے،سراج الحق

3 تعبيرية ہفتہ 21 اکتوبر‬‮ 7102 - (دوپہر 21 بجکر 62 منٹ)

شیئر کریں:

ایسانظام چاہتاہوں وزیراعظم اذان دے اور صدرامامت کرے،سراج الحق صوابی: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایسانظام چاہتاہوں وزیراعظم اذان دےاورصدرامامت کرے، ن لیگ نے رات کےاندھیرےمیں ختم نبوت پرشب خون مارا۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسلامی نظام چاہتےہیں، ایسانظام چاہتاہوں وزیراعظم اذان دےاورصدرامامت کرے، ن لیگ نےرات کےاندھیرےمیں ختم نبوت پرشب خون مارا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کےقانون کوچھیڑنےوالوں کوبےنقاب کیاجائے، سازش کرنے والوں کوحکومت سےنکال کرجیل میں ڈال دیں، شہبازشریف سے پوچھتا ہوں راناثنااللہ کو کب نکالو گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا عدالت پانامامیں شامل تمام افرادکیخلاف کارروائی کرکےجیل میں ڈالے، تمام سیاستدانوں کااحتساب کیاجائے، سب سےپہلے میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ر وز وہاڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت نے عقیدہ ختم نبوتﷺ پر شب خون مارا، مہنگائی اور بیروزگاری نواز شریف کا تحفہ ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف لاہور میں ایسا کوئی اسپتال بناتے تو اہلیہ کو لندن لے کر نہ جاتے، نواز شریف کو عدالت نے نہیں اللہ نے سزا دی ہے، عوام اپنے ووٹ سے اس حکومت کو ختم کرے، موجودہ حکومت ہماری نظریاتی سرحدوں کی حفاظت نہیں کرسکی، اسٹیٹس کو ختم کرنے اور انقلاب کا وقت آگیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا تھا کہ ملک میں غربت مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، حکمرانوں کی مثال اس مرغی کی ہے جو دانا کہیں کھاتی ہے اور انڈہ کہیں دیتی ہے۔