شریف خاندان کے بچوں میں جانشینی کی جنگ چل رہی ہے، شفقت محمود

1 تعبيرية ہفتہ 21 اکتوبر‬‮ 7102 - (دوپہر 21 بجکر 15 منٹ)

شیئر کریں:

شریف خاندان کے بچوں میں جانشینی کی جنگ چل رہی ہے، شفقت محمود اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ نوازشریف اور ان کے بچے اداروں سے جنگ کی بات کرتے ہیں اور تاثر ایسا دیتے ہیں جیسے سب کے ساتھ بنا کر چلنا چاہتے ہو.

وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے شفقت محمود نے نے کہا کہ شریف خاندان کے بچوں میں جانشینی کی جنگ چل رہی ہے جس کے لیے بظاہر نظر آنے والی شریف خاندان کی جنگ نقلی اورجعلی ہے.

انہوں نے کہا کہ تاثر ایسا دیا جاتا ہے کہ جیسے کہ نوازشریف اورشہبازشریف الگ الگ راہ پرچل رہے ہیں لیکن کیا یہ ممکن ہے کہ شہباز شریف، نوازشریف کی کسی بات کو ٹال سکتے ہیں ؟ حقیقت یہ ہے کہ دونوں بھائیوں کی پالیسی ایک ہی ہے اوردونوں بھائیوں کی نورا کشتی صرف دکھانے کے لیے ہے.

شفقت محمود نے کہا کہ شہباز شریف کے آنے سے بھی پالیسیاں نہیں بدلیں گی اور بڑے بڑے پراجیکٹ دکھاوا اور مال بنانے کے طریقے ہیں اور اسی طرح اقامہ ایک طریقہ ہے رشوت کا اور کچھ نہیں، شریف فیملی پرفرد جرم عائد ہونے کا قوم 30 سال سے انتظارکر رہی تھی.

انہوں نے کہا کہ نواز شریف فرماتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا توانہیں چاہیے کہ عدالتی فیصلہ پڑھ لیں تاکہ لگ پتہ جائے ، آصف زرداری نے اچھی بات کہہ دی کہ شریف خاندان کا وی آئی پی ٹرائل ہورہا ہے جہاں خاندان کا ایک فرد حاضر ہوتاہے تو دوسرا چلا جاتا ہے، آخر ان لوگوں کے نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالےجاتے؟ اور انہیں گرفتار کیوں نہیں کیاجاتا؟

شفقت محمود نے کہا کہ جب سے الیکشن کمیشن بنا ہے اُنہیں صرف عمران خان نظرآتا ہے اور شریف خاندان کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جب کہ دونوں بھائی عدلیہ اور فوج پرحملوں میں شریک ہیں اور اسی نواز شریف نے مخالفین پرمقدمات بنوا کر نوازشریف نے اختیارات کا غلط استعمال کیا.

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اقامہ میں گارڈ اور وزیر خارجہ خواجہ آصف مارکیٹنگ سیلزمین ہیں مجھے سمجھ نہیں آتی کہ 600 ارب کی جائیداد اسی اقامہ سے بنی ہے اور کیا 16 کمپنیاں لوٹ مار کے پیسے سے بنی ہیں؟

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔