کیس پانامہ نہیں اقامہ کا تھا، نواز شریف بڑی غلطی کا نشانہ بنے، دانیال عزیز

1 تعبيرية ہفتہ 21 اکتوبر‬‮ 7102 - (دوپہر 1 بجکر 65 منٹ)

شیئر کریں:

کیس پانامہ نہیں اقامہ کا تھا، نواز شریف بڑی غلطی کا نشانہ بنے، دانیال عزیز اسلام آباد : وفاقی وزیرنجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نظرثانی درخواست کا فیصلہ آنےسے پہلے ہی فرد جرم عائد کردی گئی، اس کیس کو پاناما نہیں اقامہ کیس کہنا چاہئیے، نواز شریف بڑی غلطی کا نشانہ بنے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، دانیال عزیز نے کہا کہ اداروں کو مضبوط بنانے کا مجھے تمغہ ملاہے، میں نے پاکستان میں عدالتوں کو مضبوط کرنے کی جنگ لڑی، مجھےپاکستان کے اداروں کو مضبوط اور انہیں تقویت دینے کیلئے تمغے ملے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی پاسداری نہ کرنے کا سن کرحیرانی ہوتی ہے، اداروں سےمتعلق کسی قسم کی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتے، ن لیگ نے عدلیہ کی آزادی اور بحالی کیلئے جدوجہد کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک بہت بڑی غلطی ہوچکی ہے جس کی زد میں پورا پاکستان آیا، اس بڑی غلطی کا نشانہ نوازشریف بنے ہیں، اداروں سے متعلق کسی قسم کی توہین کا تصوربھی نہیں کرسکتے۔

وفاقی وزیردانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عدلیہ کہتی ہے فیصلے میں بلیک لاڈکشنری کا سہارا لیا گیا، بلیک لا ڈکشنری میں وہ تعریف نہیں جس کے تحت نوازشریف کو نکالا گیا، بلیک لاڈکشنری کے کسی ایڈیشن میں لفظ اثاثے کامفہوم درج نہیں، فیصلے میں دو لفظوں کو توڑ کران کی مرضی کی تشریح کی گئی۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔