انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نےآئرلینڈ کو9 وکٹوں سےشکست دےدی

1 تعبيرية منگل 16 جنوری‬‮ 8102 - (صبح 6 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نےآئرلینڈ کو9 وکٹوں سےشکست دےدی تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شیروانگیری میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں آئرلینڈ نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آئرلینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف صرف 97 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے آئرلینڈ کے خلاف تباہ کن باؤلنگ کی اور صرف 15 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسان خان نے بھی 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آئرلینڈ کی جانب سے 97 رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس نے مقررہ ہدف 9ویں اوور میں ایک وکٹ کےنقصان پرحاصل کرلیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 13 جنوری کو کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سےشکست دے دی تھی۔