برسٹل واقعہ: انگلش کرکٹربین اسٹوکس پرفرد جرم عائد

1 تعبيرية منگل 16 جنوری‬‮ 8102 - (صبح 7 بجکر 12 منٹ)

شیئر کریں:

برسٹل واقعہ: انگلش کرکٹربین اسٹوکس پرفرد جرم عائد تفصیلات کے مطابق برطانوی عدالت نےانگلینڈ کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر سمیت دیگر دوکھلاڑیوں پر گزشتہ برس ستمبر میں برسٹل میں نائٹ کلب کے باہرجھگڑا کرنے سے متعلق فرد جرم عائد کردی۔

پولیس حکام کے مطابق انگلش کرکٹر بین اسٹوکس ودیگرملوث کھلاڑیوں کے خلاف تمام ترثبوت اکھٹے کرکےعدالت میں پیش کیے گئے جس پرعدالت نے فرد جرم عائد کی۔

بین اسٹوکس پر اگر برطانوی کراؤن کورت میں مقدمہ چلتا ہے کہ تو سرعام لڑائی کرنے انہیں 3 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے تاہم مجسٹریٹ کورٹ مقدمہ چلنے پربھاری جرمانہ یا 6 ماہ قید ہوسکتی ہے۔

ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بورڈ آل راؤنڈر بین اسٹوکس سے متعلق آئندہ 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرے گا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف وہ سیریز کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بین اسٹوکس کو برسٹل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے بعد نائٹ کلب کے باہر جھگڑا کرنے پرپولیس نے گرفتار کیا تھا۔

بین اسٹوکس کو اس واقعے کے بعد رات پولیس اسٹیشن میں گزارنی پڑی تھی جبکہ وہ ایشز سریز میں بھی انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے جو رواں سال اپریل میں کھیلی جائے گی۔