چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ نےپاکستان کو5 وکٹوں سےشکست دےدی

3 تعبيرية منگل 16 جنوری‬‮ 8102 - (صبح 8 بجکر 64 منٹ)

شیئر کریں:

چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ نےپاکستان کو5 وکٹوں سےشکست دےدی تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہملٹن میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کے 263 رنز کا ہدف کیویز نے 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 87 رنز کا آغاز فراہم کیا، نیوزی لینڈ کی اوپنربلے باز کولن منرو 56 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔

کولن منرو کے بعد اگلے ہی اوور میں شاداب خان نے مارٹن گپٹل کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے 31 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے 17 ویں اوور رومان رئیس نے اپنا 200 واں ون ڈے میچ کھیلنے والے بلے باز راس ٹیلر کو صفرپر آؤٹ کیا جبکہ ٹام لیتھم آٹھ رنز بناکر شاداب خان کا شکار بنے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور نکولس نے پانچویں وکٹ پر 55 رنز کی اہم شراکت بنائی جس کے بعد ولیمسن رومان رئیس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کے کولن گرینڈ ہوم کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو چوتھے ون ڈے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے 25 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہملٹن میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر262 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور فہیم اشرف نے اوپنگ کی لیکن فہیم اشرف دوسرے اوور میں ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ چوتھے اوور میں بابراعظم 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مہمان ٹیم کے بلے بار فخرزمان 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چوتھے کھلاڑی حارث سہیل 50 رنز بنا کر کیوی کپتان کین ولیمسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک 6 رنز بناکر کین ولیمسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک کے آؤٹ ہونے کے بعد سرفراز احمد اور محمد حفیظ کے درمیان 98 رنز عمدہ شراکت داری قائم ہوئی۔ سرفراز احمد 51 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔

سرفراز احمد کے بعد حسن علی ایک رن بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز بنائے اور وہ رن آؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اوراظہرعلی کی جگہ ٹیم میں حارث سہیل کوشامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں نے پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔