نیوزی لینڈ کے کھلاڑی عمرہ ادا کرنے پہنچ گئے، تصاویر وائرل

1 تعبيرية بدھ 17 جنوری‬‮ 8102 - (دوپہر 2 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی عمرہ ادا کرنے پہنچ گئے، تصاویر وائرل ریاض: نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم کے نامور کھلاڑی سونی بل ولیمز اسلام قبول کرنے کے بعد عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے انہوں نے حرم کعبہ کے سامنے اپنی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو سے وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی نامور ٹیم یونین اسٹار کے کھلاڑی سونی بل ولیمز نے 2009 سے قبل قرآن مجید اور دینی احکامات کی تعلیمات پڑھنے کا آغاز کیا اور ان سے متاثر ہوکر 9 سال قبل مسلمان ہونے کا اعلان کیا۔

رگبی کے نامور کھلاڑی حال ہی میں عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے، انہوں نے کعبۃ اللہ کے سامنے تصویر بنا کر مداحوں کو عمرہ ادا کرنے کی خوش خبری سنائی۔

دو روز قبل سونی بل ولیمز نے روضہ مبارک  کی زیارت کی اور اس کی بھی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’مسجد نبوی اور روضہ مبارک کی زیارت کا خوبصورت احساس‘۔

تصویر بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے جنت البقیع قبرستان کی زیارت کی اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک بہت اچھی صبح جب میں نے جنت البقیع کی زیارت کی اور دعا بھی کی، شکریہ ان شیوخ کا جنہوں نے اسلامی تاریخ کے بارے میں آگاہی دی‘۔

تصویر بشکریہ ٹویٹر

نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق ولیم نے روانگی سے قبل ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم کوچ سے ملاقات کی اور انہیں عمرے کی شرعی اہمیت سے آگاہ کیا۔