کراچی:‌ ہاکی کے عالمی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

1 تعبيرية بدھ 17 جنوری‬‮ 8102 - (دوپہر 3 بجکر 15 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی:‌ ہاکی کے عالمی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری کراچی: ہاکی لینجڈز اور ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان نمائشی میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے غیر ملکی لینجنڈز کھلاڑیوں کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے مثبت نتائج دنیا تسلیم کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ کرکٹ کی واپسی، عالمی ریسلرز اور فٹبالرز کی آمد کے بعد اب دنیائے ہاکی کے نامور کھلاڑی بھی کراچی پہنچ گئے۔

قومی کھیل کو ایک بار پھر متحرک کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اور بین الاقوامی لیجنڈز کھلاڑیوں کی آمد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان نمائشی میچ 19 جنوری کو کراچی میں واقع عبد الستار ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

غیر ملکی لیجنڈز  نے کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ ’ہمارا مقصد ہار جیت نہیں بلکہ ہاکی کی اہمیت کو دوبارہ اجاگر کرنا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کو نمبر ون بننے کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے، آسٹریلوی اولمپیئن گرانٹ شوبرٹ نے پہلی مرتبہ پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔‘

ہسپانوی لیجنڈ کھلاڑی یوان اسکارا کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے پاکستان آنا بہت اعزاز کی بات ہے،  کھیلوں پر اچھا برا وقت آتا رہتا ہے تاہم وقت پر اگر تبدیلیاں کی جائیں تو کسی بھی کھیل کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کیا جاسکتا ہے‘۔

آسٹریلوی کھلاڑی گرانٹ شوبرٹ کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر ہمارے تجربات سے استفادہ حاصل کریں‘۔