سینچورین ٹیسٹ: بھارتی شیر پھر ڈھیر، سیریز جنوبی افریقہ کے نام

3 تعبيرية بدھ 17 جنوری‬‮ 8102 - (شام 7 بجکر 61 منٹ)

شیئر کریں:

سینچورین ٹیسٹ: بھارتی شیر پھر ڈھیر، سیریز جنوبی افریقہ کے نام سینچورین: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں‌ بھارت کو ایک اور شکست، سینچورین ٹیسٹ اپنے نام کرکے میزبان ٹیم نے سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے گھر میں شیر تصور کی جانے والی بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جب سینچورین ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 135 رنز سے شکست دے دی.

بھارت کو جیت کے لیے دوسری اننگز میں‌ 287 رنز کا ہدف ملا تھا، مگر بھارتی بلے باز بری طرح‌ ناکام رہے، ڈیبو ٹیسٹ کھیلنے والے جنوبی افریقی بولر لنگی نگیڈی کے سامنے بھارتی کھلاڑیوں کی خامیاں‌عیاں‌ ہوگئیں اور پوری ٹیم 151 رنز ڈھیر ہوگئی.

بھارت کی دوسری اننگز میں‌ روہت شرما 47 اور محمد شامی 28 بنا کر نمایاں‌ رہے. کپتان وراٹ کوہلی صرف پانچ رنز بنا سکے.

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تھی اور پہلی اننگز میں 335 رنز بنائے، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 307 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی نے 153 رنز کی شان داراننگز کھیلی۔

دوسری اننگز میں‌ بھارتی بالرز نے نپی تلی بولنگ کی اور میزبان ٹیم کو 258 رنز تک محدود کر دیا. بھارت کو جیت کے لیے 287 رنزکا ہدف ملا، مگر بھارتی شیر ایک بار پھر جنوبی افریقی بولنگ کے سامنے ڈھیر ہوگئے.

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے انڈیا کو 72 رنز سے شکست دی تھی۔

سیریز کا آخری میچ 24 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا.

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔