بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: سری لنکا کو شکست، پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی

1 تعبيرية بدھ 17 جنوری‬‮ 8102 - (رات 9 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: سری لنکا کو شکست، پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی لاہور : پاکستان بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، سیمی فائنل میں سری لنکا کو ایک سو چھپن رنز سے شکست دی، فائنل میں مقابلہ روائتی حریف بھارت سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عجمان میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چالیس اوورز میں چار سو نواسی رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم سات وکٹوں پر333رنز ہی بناسکی۔ پاکستان نے میچ ایک سو چھپن رنز سے میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنالی۔

ایونٹ کا فائنل ہفتے کو پاکستان اور بھارت کے درمیان عجمان میں کھیلا جائے گا۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے لیکن بھارت کے انکار کی وجہ سے فائنل شارجہ میں رکھا گیا ہے۔