بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ فائنل: پاک بھارت ٹاکرا 20 جنوری کو ہوگا

3 تعبيرية جمعرات 18 جنوری‬‮ 8102 - (صبح 9 بجکر 62 منٹ)

شیئر کریں:

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ فائنل: پاک بھارت ٹاکرا 20 جنوری کو ہوگا تفصیلات کے مطابق بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فیصلہ کن معرکہ 20 جنوری کو شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں پاکستان کا مقابلہ دفاعی چیمپئن بھارت کے ساتھ ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے شہرعجمان میں کھیلے گئےسیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 156 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے محمد راشد نے 139، کپتان نثارعلی نے 99 اور بدرمنیر نے 72 رنز اسکور کیے تھے۔

دوسری جانب سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

دفاعی چیمپئن بھارت نے بنگلہ دیش کے 257 رنز کا 17 اوورز پہلے حاصل کرلیا تھا، بھارت کی جانب سے گنیش مہودکر نے 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

یاد رہے کہ 12 فروری 2017 کو بلائنڈٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم کو9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔