بھارت کا جنگی جنون’ پانچ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

1 تعبيرية جمعرات 18 جنوری‬‮ 8102 - (سپہر 4 بجکر 71 منٹ)

شیئر کریں:

بھارت کا جنگی جنون’ پانچ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نرمالا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے  بیان میں کہا کہ بھارت نے پاکستان اور چین کے جوہری ہتھیاروں  سے نمٹنے کے لیے  پانچ ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

نرمالا کا کہنا ہے کہ دور کے حدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا نام  ’اگنی 5‘  ہے جو بھارت کے سنہ 1980 میں شروع ہونے والے جوہری معاہدے کا حصہ اور اس پروگرام کا تسلسل آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میزائل تجربے سے بھارت کی دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی اور یہ خطے کے پڑوسی ممالک سے مقابلہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

بھارت کے حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین دونوں بھارت کے لیے خطرہ ہیں، دونوں ممالک ساتھ مل کر جوہری میزائل کا پروگرام تیار کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ حالیہ برسوں میں بھارت کا چین کے ساتھ ہمالیہ سرحد پر چلنے والا تنازع بھی شدت اختیار کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے وقت بھارت کا ’اگنی 5‘  میزائل کا تجربہ دشمن کو جواب دینے کے لیے بہترین اقدام ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلے ’اگنی میزائل‘ کا  تجربہ 19 اپریل 2012 میں کیا جبکہ دوسرا 15 ستمبر 2013 اور  تیسرا 26 دسمبر 2015، چوتھا  26 دسمبر 2016 کو کیا اور اب جمعرات کے روز  ’اگنی 5‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

واضع رہے 17 میٹر لمبی اور دو میٹر وسیع ’اگنی 5‘ میزائل تقریبا 1.5 ٹن کے جوہری ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔