پاکستان ہاکی ٹیم اورورلڈ الیون کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

1 تعبيرية جمعہ 19 جنوری‬‮ 8102 - (دوپہر 4 بجکر 12 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان ہاکی ٹیم اورورلڈ الیون کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا نمائشی میچ آج کراچی میں کھیلا جائے جبکہ دوسرا میچ 21 جنوری کو لاہور میں ہوگا۔

ورلڈ الیون ہاکی ٹیم میں ہالینڈ کے پانچ، اسپین کے چار، ارجنٹائن کے تین، جرمنی کے دو جبکہ آسٹریلیا اور بیلجیئم کے ایک، ایک کھلاری شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے خلاف کھیلنے والی ورلڈ الیون میں ہال آف فیم میں شامل کھلاڑی فولرس جان بوولینڈر، جان اسکارے، پال لیجنز، امپائرڈان پرائیراور روب لاتحیور بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت جنید منظور کریں گے جبکہ گول کیپرکے فرائض وقار یونس انجام دیں گے۔

قومی ہاکی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں اویس راشد، رانا وحید، احمد ندیم ، محمد الیاس، نوید عالم، عادل راؤ، امجد علی، وقار علی، ذکی اللہ، ابراہیم، شاہ زیب خان، غضنفرعلی، افرازحکیم، عمیرستار، رضوان علی، ریحان بٹ، عدیل لطیف اور معین شکیل شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہاکی کے میدان آباد کرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں پرمشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم کراچی پہنچ گئی تھی۔