انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نےسری لنکا کو3 وکٹوں سےشکست دےدی

1 تعبيرية جمعہ 19 جنوری‬‮ 8102 - (صبح 8 بجکر 65 منٹ)

شیئر کریں:

انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نےسری لنکا کو3 وکٹوں سےشکست دےدی تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہروانگیری میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 188 رنز بنائے۔

پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 189 رنز کا ہدف با آسانی 44 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے علی زریاب نے 59، زید عالم 28 اور محمد طہ اور کپتان حسن خان نے 24،24 رنز جبکہ محمد موسیٰ 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے جہان دانیال 54 بندرا 37، لکشان اور آچیگ 16،16 جبکہ کپتان مینڈس 3 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔

سری لنکن ٹیم کے خلاف میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے علی زریاب کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یاد رہے کہ 16 جنوری کوآئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلیند کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔