آرمی چیف کا منو بھائی اور قومی سائنسدان ڈاکٹراشفاق احمد کے انتقال پراظہارافسوس

1 تعبيرية جمعہ 19 جنوری‬‮ 8102 - (صبح 11 بجکر 15 منٹ)

شیئر کریں:

آرمی چیف کا منو بھائی اور قومی سائنسدان ڈاکٹراشفاق احمد کے انتقال پراظہارافسوس راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منو بھائی اور قومی سائنسدان ڈاکٹراشفاق احمد کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ جوہری پروگرام میں ڈاکٹراشفاق احمد کا کردار ناقابل فراموش ہے جبکہ اردو ادب کیلئے منوبھائی کی خدمات یادرکھی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی سائنسدان ڈاکٹراشفاق احمد کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ جوہری پروگرام میں ڈاکٹراشفاق احمدکاکردارناقابل فراموش ہے،اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے۔

آرمی چیف نے ڈاکٹراشفاق احمدکےانتقال پراہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے منوبھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو ادب کیلئے منوبھائی کی خدمات یادرکھی جائیں گی۔

آرمی چیف نے مرحوم کےایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

یاد رہے کہ معروف دانشور، کالم نگار اور مصنف منوبھائی طویل علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، منو بھائی کچھ عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔