فورسزنے پاک افغان بارڈرپر عمرایف ایم ریڈیو ٹاور کوتباہ کردیا

3 تعبيرية جمعہ 19 جنوری‬‮ 8102 - (دوپہر 21 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

فورسزنے پاک افغان بارڈرپر عمرایف ایم ریڈیو ٹاور کوتباہ کردیا راولپنڈی: فورسز نے پاک افغان بارڈر پر عمر ایف ایم ریڈیو ٹاور کو تباہ کردیا، ریڈیو ٹاور کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا نشر کیا جارہا تھا۔

زرائع کے مطابق فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے عمر ایف ایم ریڈیو ٹاور کو تباہ کردیا، دشمنوں کی جانب سے ریڈیو ٹاور تویٰ طوئی کے قریب نصب کیا گیا تھا۔

زرائع کے مطابق ٹاور کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا نشر کیا جارہا تھا، اس پروپیگنڈے سے شہری کو غلط پیغام دیا جارہا تھا۔

یاد رہے کہ افغانستان کی جانب سے آنے والے دہشت گردوں کی روک تھام کیلئے پاک فوج نے اہم ترین قدم اٹھا لیا، شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر خاردار تاریں لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

تیئس سو چوالیس کلو میٹر طویل باڑ لگائی جائے گی جبکہ سات سو پچاس قلعے تعمیر کئے جائیں گے، خاردار تار لگنے سے افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا سدباب کیا جاسکے گا۔