آئندہ انتخابات کیلئے پیرآف سیال شریف کا نئی سیاسی جماعت بنا نے کا فیصلہ

1 تعبيرية جمعہ 19 جنوری‬‮ 8102 - (دوپہر 2 بجکر 62 منٹ)

شیئر کریں:

آئندہ انتخابات کیلئے پیرآف سیال شریف کا نئی سیاسی جماعت بنا نے کا فیصلہ سرگودھا : پیر آف سیال شریف نے سیاسی جماعت بنا نے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ انتخابات میں نئے نام اور نئی جماعت کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نوازلیگ کو سیاسی میدان میں زیر کرنے کیلئے پیرآف سیال شریف پیرحمید الدین سیالوی نے آئندہ عام انتخابات میں نئی سیاسی جماعت بنا کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ داتا دربار پر نفاذ نظام مصطفیٰ کیلئے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان متوقع ہے، جدوجہد کو تحریک تحفظ ناموس رسالت سیال شریف کا نام دیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس کیلئے علماء مشائخ پرمبنی11رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کے کنوینر صاحبزادہ قاسم سیالوی مقرر کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے، خواجہ حمیدالدین کی قیادت میں قافلہ کل بروز ہفتہ 20جنوری کوسیال شریف سے روانہ ہوگا۔

یاد رہے کہ  تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنان نے گزشتہ ماہ  ڈاکٹر آصف جلالی کی سربراہی میں 7 روز تک پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا تھا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ رانا ثنا اللہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوں اور اپنے آپ کو مسلمان ثابت کریں۔