پی ایس ایل 2018 : پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدِ مقابل

5 تعبيرية جمعہ 16 مارچ‬‮ 8102 - (دوپہر 1 بجکر 12 منٹ)

شیئر کریں:

پی ایس ایل 2018 : پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدِ مقابل شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں آج پشاور زلمی کا سامنا لاہور قلندرز سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 4 بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے آخری مراحل میں داخل ہوگئے، آج پہلے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوںگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 4 بجے شروع ہوگا۔

ٹاپ فور ٹیم میں جگہ بنانے کےلئے پشاور کیلئے یہ میچ ڈو اینڈ ڈائی ہوگا، اس میچ میں کامیابی پشاور زلمی کو اگلے مرحلے میں پہنچا دے گی تاہم پشاور زلمی کی شکست صورت میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز پلے آف مرحلے میں پہنچ جائیں گے۔

پشاور 8 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز کے لئے ٹورنامنٹ میں اب بقیہ تمام میچز بے معنی ہوگئے، لاہور قلندرز کی ٹیم نے اب تک 9 میچز کھیلے، جن میں سے انہیں صرف 3 میں فتح ملی اور 6 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رکی ویسلس، تمیم اقبال، محمد عارف، خوشدل شاہ، تیمور سلطان، ابتسام شیخ، محمد حفیظ، شکیب الحسن، حارث سہیل، ڈوائن براوو، حماد اعظم، سعد نسیم، خالد عثمان، کامران اکمل اور اینڈریو فلیچر شامل ہیں

لاہور قلندر کی قیادت برینڈن مک کلم کر رہے ہیں ، ان کے علاوہ ٹیم میں عمراکمل اورفخرزمان، نیوزی لینڈ کے اینٹن ڈیوسچ ، بولر سہیل خان، یاسرشاہ ، شاہین آفریدی ، رضا حسن ، سنیل نرائن ، بلاول بھٹی ، غلام مدثر ، بلال آصف ، عامر یامین ، کیمرون ڈلپورٹ شامل ہیں۔