پی ایس ایل کا اہم ٹاکرا، کراچی کنگز کا ملتان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

3 تعبيرية جمعہ 16 مارچ‬‮ 8102 - (شام 8 بجکر 74 منٹ)

شیئر کریں:

پی ایس ایل کا اہم ٹاکرا، کراچی کنگز کا ملتان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ شارجہ: پاکستان سپرلیگ کے انتہائی اہم اور بڑے میچ میں پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین اہم ٹاکرا شارجہ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے، کراچی کنگز کی قیادت مورگن جبکہ سلطانز کی کپتانی مصباح الحق کررہے ہیں۔

میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرسکے گی کیونکہ اس سے قبل اسلام آباد یونائیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پلے آف میں پہنچ چکی ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم لاہور قلندرز کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے انجرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا تو مینجمنٹ نے مورگن کو قیادت سونپی۔ پشاور زلمی کے خلاف کراچی کنگز مورگن کی قیادت میں گزشتہ روز میدان میں اتری تھیں مگر عماد الیون کو 44 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔