2016ء کا پہلا مکمل سورج گرہن ،توہم پرست افراد کی نیندیں حرام ہوگئیں

1694 تعبيرية جمعرات 10 مارچ‬‮ 6102 - (صبح 01 بجکر 53 منٹ)

شیئر کریں:

2016ء کا پہلا مکمل سورج گرہن ،توہم پرست افراد کی نیندیں حرام ہوگئیں اسلام آباد(نیوزڈیسک) 2016 ء کا پہلا مکمل سورج گرہن 9 مارچ کوہوگا۔سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 9 مارچ کو ہوگا۔سورج گرین پاکستان میں دیکھا نہیں جاسکے گا ۔مکمل سورج گرہن کا نظارہ ایشیا ،آسٹریلیا ،سماٹرا ،بورنیو اور سلاویسی میں کیا جاسکے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز صبح 4 بجکر 19 منٹ پر ہوگا ،سورج کو جزوی گرہن 5 بجکر 1 منٹ پر لگے،مکمل گرہن کا آغاز 5 بجکر 17 منٹ پر ہوگا،جبکہ سورج گرہن کا اختتام 9 بجکر 35 منٹ پر ہوگا۔سورج گرہن 5 گھنٹے 16 منٹ پر محیط ہوگا۔رواں سال دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہوں گے۔ توہم پرست افراد کی سورج گرہن کی خبر پر نیندیں حرام ہوگئیں، واضح رہے کہ سورج گرہن کو انتہائی برا خیال کرتے ہیں اور ان کا اعتقاد ہے کہ جب بھی کوئی مصیبت آنی ہوتی ہے تو اس سے قبل سورج گرہن ہوتاہے۔