دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جس نےدہشت گردی کےخلاف جنگ…

1 تعبيرية جمعرات 5 اپریل‬‮ 8102 - (دوپہر 21 بجکر 23 منٹ)

شیئر کریں:

دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جس نےدہشت گردی کےخلاف جنگ… عالمی امن کے لیے پاکستانی قوم نے اپنی جان و مال قربان کیا: وزیر داخلہامریکی امداد نہ ملنےسےکوئی فرق نہیں پڑے گا‘ وزیراعظماسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کاحصہ بنے، ہم نے اس جنگ کاحصہ بننےکی قیمت ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی افسر اورسیاست دانوں سمیت دیگر افراد کھوئے، اس جنگ میں ہم نے محترمہ بینظیربھٹو کو کھویا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول میں بہت سے بچے دہشت گردی کا شکارہوئے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف سیاسی اور معاشی نقصانات برداشت کیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا، آپریشن ضرب عضب اورردا لفساد سمیت دیگرآپریشن شروع کیےگئے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اورکامیاب رہے، پاکستان اورچین نے مل کرسی پیک کا منصوبہ شروع کیا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی ایساملک نہیں جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اکیلے لڑی ہو، فوج، پولیس اورعوام نے مل کردہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک بن چکا ہے، سی پیک سے پاکستان عالمی رابطوں کا ذریعہ بن رہا ہے۔

عالمی امن کے لیے پاکستانی قوم نے اپنی جان و مال قربان کیا: وزیر داخلہ

خیال رہے کہ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے لیے پاکستانی قوم نے اپنی جان و مال سب قربان کیا۔ سیکیورٹی فورسز، سیاست دان اور میڈیا سمیت ہرشعبے نے دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کیا۔

امریکی امداد نہ ملنےسےکوئی فرق نہیں پڑے گا‘ وزیراعظم

یاد رہے کہ رواں سال 7 جنوری کو برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، اور اپنی سرزمین پریہ جنگ جیت چکا ہے۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔