میری مدد کرنے پر شکریہ آرمی چیف، ندیم

11 تعبيرية جمعرات 5 اپریل‬‮ 8102 - (دوپہر 1 بجکر 73 منٹ)

شیئر کریں:

میری مدد کرنے پر شکریہ آرمی چیف، ندیم آرمی چیف کے نوٹس لینے پرسعودی عرب میں قید پاکستانی کو رہائی مل گئیکراچی : سعودی عرب کی جیل میں قید پاکستانی شہری ندیم وطن واپس پہنچ گیا ، ندیم نے رہائی دلانے پر آرمی چیف کا شکریہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی جیل میں قید پاکستانی شہری ندیم رہائی کےبعد وطن واپس پہنچ گیا، سترہ سال بعدندیم کو گھر میں دیکھ کر اہلخانہ خوشی سے نہال ہوگئے ، ندیم کے بھائی اور ماں نےآرمی چیف اور اےآروائی نیوزکا شکریہ ادا کیا۔

وطن واپسی پر ندیم نے بھی مدد کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ کیا۔

گذشتہ روز  ندیم کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہم آرمی چیف جنرل قمرجاویدباوجوہ کےشکرگزارہیں، بھائی سعودی عرب میں جس کمپنی میں کام کرتےتھے اس کا دیوالیہ ہوگیا اور وہ ایک مسجد میں رہ رہے تھے، دستاویزات گم ہوگئے۔

بھائی کا کہناتھا کہ آرمی چیف کے اقدام کے بعد اداروں نے رابطہ کیاہے، ہم ندیم کا بے صبری سےانتظارکررہےہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی شہری ندیم کی سعودی عرب میں سفری دستاویزات گم ہوگئی تھیں، جس کے بعد سعودی پولیس نے شک کی بنا پر  پاکستانی شہری کو حراست میں لیا تھا۔

قید کےدوران ندیم کی ویڈیو سوشل میڈٰیاپروائرل ہوئی، جس میں لوگوں سے مدد کی اپیل کی تھی، جس کے بعد آرمی چیف کی ہدایت پر سعودی عرب میں ندیم کوسفری دستاویزات فراہم کی گئیں۔