نوازشریف اور اڈیالہ جیل کا فاصلہ کم ہورہا ہے، بابر اعوان

1 تعبيرية جمعرات 5 اپریل‬‮ 8102 - (دوپہر 3 بجکر 23 منٹ)

شیئر کریں:

نوازشریف اور اڈیالہ جیل کا فاصلہ کم ہورہا ہے، بابر اعوان نواز شریف تاریخ کے پہلے حکمران ہیں جو عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے،بابر اعواناسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف ہم تمھارااوراورتمہاری کرپشن کاراستہ روکیں گے، نوازشریف اور اڈیالہ جیل کا فاصلہ کم ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نااہل نوازشریف کی کرپشن کا راستہ ہم روک کر کھڑے ہیں، نوازشریف اور اڈیالہ جیل کا فاصلہ کم ہورہا ہے اس لئے وہ پریشان نہیں ہلکان ہورہے ہیں۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن کےایک دن کےالتواکی بھی حامی نہیں،انتخابات کے التوء کی سازش یاخواہش پوری نہیں ہوسکتی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کل نوازشریف نےعوام اوراداروں کوکھلی دھمکی دی ہے، نوازشریف نے کہا جو راستے میں آئے گا نیست و نابود کردیں گے۔

انھوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ہم تمھارااوراورتمہاری کرپشن کاراستہ روکیں گے، نوازشریف آپ کتنےبہادرہیں پوری قوم جانتی ہے، سب کوپتہ ہےجب مشکل وقت آتاہےآپ بھاگ جاتے ہیں۔

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف بہادر ہیں تو مودی کا نام لے کربھارتی فوج کی مذمت کریں۔

یاد رہے چند روز  قبل بھی نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تاریخ کے پہلے حکمران ہیں جو عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے، نواز شریف وزیراعظم ہوتے ہوئے پڑوس ملک میں ملازمت کرنے والے پہلے حکمران ہیں۔

ہنما پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ مسلم لیگ نون والے جہاں الیکشن ہار جائیں، وہاں دھاندلی کا الزام لگا دیتے ہیں، سپریم کورٹ اور فوج کے خلاف چلنے والی مہم کا رخ سینٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔