دل کو زندہ رکھنے والے اور دوا کو خارج سا یبورگ پیوند تیار !!!

132078 تعبيرية اتوار 20 مارچ‬‮ 6102 - (رات 3 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

دل کو زندہ رکھنے والے اور دوا کو خارج سا یبورگ پیوند تیار !!! اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی نے ٹشو انجینیئرنگ کے ذریعے ایک پیچ ( پیوند) تیار کیاہےجسے بایونک پیچ کہا جاسکتا ہے۔ یہ مریض کی کیفیت کے لحاظ سے فوری طور پر عمل کرتا ہے اور ایک کیفیت میوکورڈیئل انفرکیشن کو دور کرنے میں مدد دے گا۔ اس کی تیاری کے لیے انسانی دل کے خلیات ( سیلز) لے کر انہیں ایک تھری ڈی سانچے میں رکھا گیا اور اس سے ایک پیوند تیار کیا گیا ہے جو ڈاکٹروں کو دل کی خبر بھی فراہم کرے گا۔فی الحال جو پیچ تیار کیے جارہے ہیں جسم کے اندر ان کی کیفیت معلوم نہیں کی جاسکتی لیکن بایو انجینیئرنگ سے تیارشدہ یہ پیوند ازخود بیمار دل کے خلیات سے منسلک ہوکر کام کرتا ہے۔واضح رہے کہ دل کے دورے کی شدت سے دل کے خلیات یا اس کا ایک حصہ بہت تیزی سے مرنے لگتا ہے اور ہمیشہ کے لیے وہ حصہ بے عمل ہوجاتا ہے۔ یہ پیوند اس کی جگہ لے سکے گا اور دل کے مریضوں کی زندگی میں کچھ اضافہ ممکن ہوسکے گا۔ دوسری جانب اس کا الیکٹرانک حصہ دوا خارج کرنے اور ڈاکٹروں کو اندر کی خبر وائرلیس سگنل کی صورت میں فراہم کرتا رہے گا۔