ریحام خان کی فلم ’جانان‘ کا ٹریلر جاری

132560 تعبيرية منگل 22 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 1 بجکر 15 منٹ)

شیئر کریں:

 ریحام خان کی فلم ’جانان‘ کا ٹریلر جاری کراچی....ریحام خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی پاکستانی فلم ’جانان‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم عید الاضحی پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی ثقافت کی عکاسی کرتی فلم ’جانان‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم ریحام خان پروڈکشن کے بینر تلے ہدایتکار اظفر جعفری کی ڈائریکشن میں بنائی گئی ہے۔ فلم کی کہانی بوسیدہ رسم و رواج کے درمیان پنپنے والی محبتکی داستان سے متعلق ہے۔فلم کے مرکزی کرداروں میں دلکش اداکارہ ارمینہ خان، بلال اشرف، خوبرو علی اور رحمٰن خان شامل ہیں۔ فلم 13 ستمبر کو عیدالاضحٰی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنانے گی۔