سکول میں بچوں کو لیکچر دینے آئی لڑکی نے اچانک ایسا شرمناک کام شروع کر دیا کہ ٹیچروں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، ویڈیو سامنے آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا

49 تعبيرية جمعہ 27 مئی‬‮ 6102 - (شام 7 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

سکول میں بچوں کو لیکچر دینے آئی لڑکی نے اچانک ایسا شرمناک کام شروع کر دیا کہ ٹیچروں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، ویڈیو سامنے آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا مختلف شعبوں کے ماہرین کو تعلیمی اداروں میں لیکچر کیلئے مدعو کرنا معمول کی بات ہے، لیکن جرمن شہر میونخ کے ایک سکول میں مدعو کی گئی خاتون ماہر نے ایسا لیکچر دیا کہ دیکھنے والے ہل کر رہ گئے۔ اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق میونخ کے سیکنڈری سکول میں جارلی نامی ماہر رقاصہ کو مدعو کیا گیا تھا۔ انہیں مساوی حقوق کے موضوع پر لیکچر دینے کیلئے دعوت دی گئی تھی۔ جب 33 سالہ فنکارہ سکول پہنچی تو رسمی لباس میں ملبوس تھیں اور طلباءسے خطاب کرنے کیلئے تیار نظر آرہی تھیں۔ کچھ ہی دیر بعد سکول کے ہال میں لیکچر کا آغاز ہو گیا۔ یہ لیکچر شروع تو کسی عام لیکچر کی طرح ہی ہوا لیکن چند منٹ بعد ہی خاتون پٹری سے اترنے لگی اور مساوی حقوق کو ایک طرف رکھتے ہوئے اپنا اصل کام شروع کر دیا۔ اخبار کے مطابق اساتذہ اور طلباءکی آنکھیں یہ دیکھ کر کھلی کی کھلی رہ گئیں کہ فنکارہ نے لیکچر بند کر کے اپنا لباس اتارنا شروع کر دیا تھا۔ چند ہی لمحوں میں وہ سٹیج پر برہنہ ہو چکی تھیں اور انتہائی فحش رقص کا مظاہر کر رہی تھیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ کام شروع ہونے پر کچھ اساتذہ نے پریشانی کا اظہار کیا لیکن پھر فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ تمام طلباءبالغ ہیں اس لیے لیکچر کی بجائی فحش رقص ہو جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ اس واقعہ کی ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آنے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ سکول انتظامیہ کو اس بات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ انہوں نے سکول میں طلباءکے سامنے ایسی فحاشی کی اجازت دی، تا ہم سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملہ اچانک لیکچر سے فحش رقص کی طرف بڑھ گیا، اور اساتذہ نے طلباءکے اصرار کے پیش نظر مداخلت کرنا مناسب نہیں سمجھا۔