لپ اسٹک چیک کرنے پر ہنگامہ، لڑکی پربہیمانہ تشدد، خاتون گرفتار

1 تعبيرية منگل 13 اگست‬‮ 9102 - (سپہر 4 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

لپ اسٹک چیک کرنے پر ہنگامہ، لڑکی پربہیمانہ تشدد، خاتون گرفتار لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں واقع فیکٹری ایریا کے نجی مال میں سیلز گرل پر تشدد کرنے والی خاتون کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا کے نجی مال میں خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر سیلز کاؤنٹر پر کھڑی ہونے والی لڑکی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے شاپنگ مال کی انتظامیہ اور متاثرہ لڑکی سے رابطہ کر کے واقعے کا مقدمہ فیکٹری ایریا تھانے میں درج کیا، بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی اور خاتون کی شناخت کر کے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والی خاتون کی شناخت صدف کے نام سے ہوئی اور اُس نے بتایا کہ لپ اسٹک چیک کرنے پر سیلز گرل سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مجھے غصہ آگیا۔

ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خاتون نے سیلز گرل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور اُسے بچانےکیلئےآنیوالوں پر بھی تشدد کیا، ملزمہ صدر نے پیپر کٹر سےسیکیورٹی سپروائزرپربھی حملہ کیا۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سیکیورٹی سپروائزر بھی خاتون کے حملے میں زخمی ہوئے اور اُن کی انگلی پر چوٹ آئے، شاپنگ مال میں ہنگامہ آرائی کرنے والی خاتون کے ساتھ اُن کا شوہر حمزہ بھی شامل تھا۔