کونسا ملک غیر ملکی ملازمین کو اچھی سہولیات دیتا ہے؟ نام سامنے آگیا

1 تعبيرية جمعرات 22 اگست‬‮ 9102 - (شام 7 بجکر 01 منٹ)

شیئر کریں:

کونسا ملک غیر ملکی ملازمین کو اچھی سہولیات دیتا ہے؟ نام سامنے آگیا نیویارک: غیرملکی ملازم کارکنان کے لیے بہترین ملک کونسا ہے ؟ اس ضمن میں تارکین وطن کے مسائل پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے نے ممالک کی فہرست جاری کردی۔

رینکنگتفصیلات کے مطابق ایکسپیٹ انسائیڈر کی جانب سے جاری ہونے والی 2018 کی رینکنگ میں خلیجی ملک بحرین کو تارک وطن ملازمین کے لیے سب سے بہترین قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بحرین گزشتہ برس بھی فہرست میں صفِ اول رہا تھا، اسی طرح دوسرے نمبر پر تائیوان، تیسرے پر ایکواڈور، میکسیکو چوتھے اور سنگا پور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

رپورٹ کے مطابق سروے کے دوران مختلف ممالک میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین سے ڈیوٹی سختیاں، شخصی آزادی، دوستانہ ماحول اور گھر سے باہر گھر جیسے ماحول کے بارے میں سوالات کیے گئے اور پھر 68 ملکوں کی درجہ بندی کی گئی۔

فہرست میں ملائیشیا 17ویں، کینیڈا 19ویں، فرانس 34ویں، جرمنی 36ویں، یو اے ای کو نمبرز کے حساب سے چالیسواں نمبر دیا گیا۔

غیرملکی ملازمین کے لیے بہترین ممالک کی فہرست میں چین ، برطانیہ، یونان، اٹلی، سعودی عرب اور کویت بھی شامل ہیں جن کو بالترتیب 55، 59، 60، 61، 67 اور 68واں نمبر دیا گیا۔