انسداد ڈینگی پروگرام نے مون سون کا ہنگامی پلان بنالیا

1 تعبيرية جمعرات 22 اگست‬‮ 9102 - (شام 7 بجکر 31 منٹ)

شیئر کریں:

انسداد ڈینگی پروگرام نے مون سون کا ہنگامی پلان بنالیا کراچی: انسداد ڈینگی پروگرام نے مون سون کا ہنگامی پلان بنالیا،،، پلان کی مدد سے سندھ میں ڈینگی وائرس کی افزائش اور ڈینگی بخار کے کیسز کی روک تھام ہو سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد ڈینگی پروگرام نے مون سون کا ہنگامی پلان تیار کرلیا، 40 صفحات پرمشتمل پلان پروگرام منیجرنےسیکریٹری صحت سندھ کوپیش کر دیا گیا ہے۔

پلان سے ڈینگی وائرس کی افزائش اور ڈینگی بخارکےکیسز کی روک تھام ہو سکے گی، مون سون سیزن اگست سے نومبر تک رہتا ہے اور اس دوران ڈینگی مچھر کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔

پروگرام منیجر ڈاکٹر محمود اقبال نے بتایا ہم پہلے ہی ہائی الرٹ پر ہیں، پروگرام کے تمام دفاتر بشمول کراچی میں چھٹیوں کے دوران بھی کام جاری رہا ہے ، پروگرام کے مرکزی دفتر میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمود اقبال نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر نئے کیسز کی رپورٹنگ اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے، صوبے کے زیادہ علاقوں میں بروقت پہنچنے کے لیے مزید ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں ، فیلڈ ٹیمیں ڈینگی مچھر کا لاروا تلف کر رہی ہیں، ٹیمیں تیز ترین کیس ریسپانس، اسپرے اور سوشل موبلائزیشن بھی کر رہی ہیں۔

پروگرام منیجر نے بتایا کہ سال 2019 میں اب تک 1245 مریض رپورٹ ہو ئے، اس سال اب تک چھ مریض انتقال کر چکے ہیں، 1183 مریضوں کا تعلق صرف کراچی سے ہے، اگست میں اب تک 207 مریض سامنے آچکے ہیں، 201 کا تعلق کراچی سے ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال 2018 میں ڈینگی بخار کے کل 2088 مریض رپورٹ ہوئے تھے، سال 2019 میں ڈینگی بخار سے دومریضوں کا انتقال ہوا تھا۔