معیشت درست سمت پر آگئی، ڈالر سستا، اسٹاک ایکسچینج میں 911 پوائنٹس کا اضافہ

1 تعبيرية جمعرات 22 اگست‬‮ 9102 - (شام 7 بجکر 51 منٹ)

شیئر کریں:

معیشت درست سمت پر آگئی، ڈالر سستا، اسٹاک ایکسچینج میں 911 پوائنٹس کا اضافہ کراچی: حکومتی اقدامات کے بعد ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کردی جس کے بعد معیشت اب درست سمت کی جانب گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے مثبت کاروبار جاری ہے اور آج بھی 100 انڈیکس 911 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا۔چار روز میں 100 انڈیکس میں 3ہزار سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، آج مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 31 ہزار 884 پر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق جولائی کے مہینے میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 73 فیصد کم ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا معیشت پر اعتماد بحال ہوا اور انہیں مزید اچھے کی امید ہے۔

علاوہ ازیں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ایس ای سی پی کے نئے چئیرمین نے تمام افراد سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد اعتماد کی فضاء قائم ہوئی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے، آن انٹربینک میں امریکی کرنسی 27 پیسے مزید نیچے آئے جس کے بعد ڈالر 158.30 روپے کا ہوگیا۔