وقار یونس قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل

1 تعبيرية جمعرات 22 اگست‬‮ 9102 - (شام 7 بجکر 71 منٹ)

شیئر کریں:

وقار یونس قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل لاہور: سابق کپتان وقار یونس قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وقار یونس نے اس بار ہیڈ کوچ کے لیے نہیں بلکہ بولنگ کوچ کے لیے درخواست دی ہے۔

وقار یونس 2 مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، وہ مئی 2014 سے اپریل 2016 تک ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے، وقار یونس 2 مرتبہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے درخواست دینے والے وقار یونس اب تک کے ہائی پروفائل کوچ ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں، کوچنگ اسٹاف کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 اگست ہے۔

ورلڈ کپ 2019 کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پورے کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کوچنگ اور سلیکشن کمیٹی سے کسی ایک کو منتخب کرنا پڑا تو استخارہ کروں گا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ ایک شخص کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں دینے کے حامی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہیڈ کوچ ہی نے ٹیم منتخب کی ہوگی، تو وہ خراب کارکردگی کا جواب دہ ہوگا. البتہ میں نے ابھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے لئے اپلائی نہیں کیا، میرے کوچ بننے کی صرف افواہیں ہیں۔