"آپ کے وکلا کو خط بھیج دیا تھا": برطانوی صحافی نے شہباز شریف کا دعویٰ مسترد کر دیا

1 تعبيرية جمعہ 23 اگست‬‮ 9102 - (سپہر 4 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

"آپ کے وکلا کو خط بھیج دیا تھا": برطانوی صحافی نے شہباز شریف کا دعویٰ مسترد کر دیا لندن: برطانوی صحافی ڈیوڈ روز  نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا دعویٰ مسترد کر دیا.

تفصیلات کے مطابق برطانوی صحافتی ادارے ڈیلی میل کے صحافی نے اپنے بیان میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹویٹ کو رد کر دیا ہے.

شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں‌کہا تھا کہ میرے لیگل نوٹس کے جواب میں‌ ادارے نے 22 اگست تک جواب دینے کا اعلان کیا، ان کے صحافی ڈیوڈ روز نے بھی 17 اگست کو جلد جواب دینے کا عندیہ دیا تھا، مگر میرے وکیل کو تاحال کوئی جواب نہیں‌ ملا.

ڈیوڈ روز نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈیلی میل نے کئی روز پہلے آپ کے وکلا کو خط بھیج دیا تھا، لگتا ہے کہ آپ کے وکلا آپ کو بتانا بھول گئے.

شہباز شریف نے ڈیلی میل کے خلاف مقدمہ نہیں شکایت کی ہے: شہزاد اکبرمزید پڑھیں: شہباز شریف نے ڈیلی میل کے خلاف مقدمہ نہیں شکایت کی ہے: شہزاد اکبر

انھوں نے مزید کہا کہ جعلی خبرنہیں دی، خبر پر قائم ہوں، شہباز شریف کے الزام کو مسترد کرتا ہوں.

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی صحافی نے زلزلہ فنڈز میں کرپشن کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے بعد شہبازشریف نے انہیں عدالت لے جانے کا اعلان کیا تھا۔