بھارتی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب، آئی ایم ایف نے خدشات کا اظہار کردیا

1 تعبيرية جمعہ 23 اگست‬‮ 9102 - (سپہر 4 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

بھارتی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب، آئی ایم ایف نے خدشات کا اظہار کردیا نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے بھارتی معیشت کو دیوالیہ قرار دیتے ہوئے اپنی گہرے سنجیدہ خدشات کا اظہار کردیا۔

رپورٹتفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بھارت سے سوال پوچھا گیا ہے کہ قومی بجٹ میں میں ٹیکسوں اور جی ایس ٹی ٹیکسز کے حوالے سے جو اہداف مقرر کیے گئے وہ تاحال حاصل نہیں ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال یکم اپریل سے 15 اگست کے درمیان براہ راست ٹیکس ریونیو میں بہت زیادہ کمی ہوئی اور وصولی کی شرح کم ہو کر 4.7 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں سال دوسری سہ ماہی کی رپورٹ میں ٹیکس وصلی کی شرح 9.6 فیصد تھی اس طرح تیسرے سہ ماہی میں مطلوبہ شرح 17.3 فیصد کم رہی جسے اور بھی بڑھایا جانا چاہیے۔

ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی کوششیں ناکاممزید پڑھیں: ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام

یہ بھی بتایا گیا کہ بھارتی معیشت میں سست روی کے باعث لاکھوں افراد کا روزگار ختم ہوگیا، حکومتی اداروں معاشی ماہرین کے بعد اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی گرتی معیشت پر تشویش کا اظہار کیا۔

آئی ایم ایف نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بلواسطہ ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری لائے اور جی ایس ٹی کی راہ میں حائل رکاوٹو کو دور کرے اگر ایسا نہ ہوسکا تو شدید دھچکا پڑ سکتا ہے۔