’’مقبوضہ کشمیر میں اب تک 300 سے زائد لڑکیوں کو گھروں سے اٹھایا جاچکا‘‘

1 تعبيرية جمعہ 23 اگست‬‮ 9102 - (شام 7 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

’’مقبوضہ کشمیر میں اب تک 300 سے زائد لڑکیوں کو گھروں سے اٹھایا جاچکا‘‘ اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اب تک 300 سے زائد لڑکیوں کو گھروں سے اٹھایا جاچکا۔

اسلام آباد میں کشمیریوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10سے15سالوں سےلوگ جمہوریت کے لیے نکل رہے ہیں، پاکستان کابچہ بچہ بھی کشمیرکا قرض واپس نہیں کرسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ خوش ہوں کہ شروع سے ہمارےدلوں میں کشمیر کے لیے جگہ ہے، مقبوضہ کشمیر کے لیے تاجربرادری نےبھی بہت قربانیاں دیں کیونکہ انہوں نے یکجہتی کے لیے ہمیشہ اپنا کاروباربندکیا۔

بھارتی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، مشعال ملکمزید پڑھیں: بھارتی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، مشعال ملک

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ خطےمیں کتنا امن ہے یہ سب جانتےہیں، اگرمودی سےلڑنا اور اُسے شکست دینا ہے تو ہم سب کو آپس میں اتحاد کرنا ہوگا۔

چار روز قبل اپنے بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فوج لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی چیخیں سنوا رہی ہے تاکہ دہشت اور  خوف ماحول بنایا جائے، بھارتی فوج کشمیریوں کو بھوک سے مارنا چاہتی ہے جبکہ بقیہ بچ جانے والوں کی نسل کشی کا پلان بھی تیار ہے۔