کثیرالملکی فوجی مشقیں ٹیسنٹنر روس میں شروع، پاکستانی فوجی دستہ بھی شریک ، آئی ایس پی آر

1 تعبيرية منگل 17 ستمبر‬‮ 9102 - (صبح 11 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

کثیرالملکی فوجی مشقیں ٹیسنٹنر روس میں شروع، پاکستانی فوجی دستہ بھی شریک ، آئی ایس پی آر راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کثیرالملکی فوجی مشقیں ٹیسنٹنر روس میں شروع ہوگئیں ہیں ، پاکستان کافوجی دستہ بھی کثیرالملکی فوجی مشقوں میں شریک ہے، مشقیں ایک ہفتےتک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق کثیرالملکی فوجی مشقیں ٹیسنٹنر کا روس میں آغاز ہوگیا ہے، فوجی مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی، پاکستان کا فوجی دستہ بھی کثیرالملکی فوجی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں میں شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے دستے شریک ہیں، افتتاحی تقریب میں تمام رکن ممالک کےاعلیٰ فوجی حکام کی شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مشقوں میں امن واستحکام کےپہلوکےتحت انسداددہشتگردی کی مشقیں کی جارہی ہیں اور رکن ممالک کےفوجی دستےاپنےاپنےتجربات کاتبادلہ کررہے ہیں۔

دوسری جانب روسی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کا مقصد عالمی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور وسطی ایشیا کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے جس میں 8 ممالک کی فوجیں حصہ لے رہی ہیں۔

یہ مشقیں اورن برگ، استراخان، چلیابنسک،آلتائے اور کامرووو نامی علاقوں میں ہو رہی ہیں، جن میں 1 لاکھ 28 ہزار فوجی،20 ہزار سے زائد فوجی سازو سامان ،600 طیارے ، ہیلی کاپٹر،خلائی گاڑیاں، 200 ٹینک اور15 کے لگ بھگ جنگی بحری جہاز شامل ہیں۔