سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کا قاتل فنگر پرنٹس کی مدد سے گرفتار

1 تعبيرية منگل 17 ستمبر‬‮ 9102 - (دوپہر 21 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کا قاتل فنگر پرنٹس کی مدد سے گرفتار لاہور:مسلم لیگ ق کی رہنما پروین سکندر گل کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتاری فنگر پرنٹس کی مدد سے عمل میں آئی.

تفصیلات کے مطابق 5 ستمبر 2019 کو لاہور میں قتل کی جانے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی پروین سکندر گل کا قتل ان کا سابق ملازم نکلا.

سابق رکن صوبائی اسمبلی کے قاتل مصطفیٰ گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے پیسوں کی لالچ میں مقتولہ کو قتل کیا، تفتیش میں فنگر پرنٹس نے کلیدی کردار ادا کیا.

خیال رہے کہ چند روز قبل پروین سکندر گل کی قتل سے کچھ گھنٹے پہلے کی ویڈیو سامنے آئی تھی.

یہ ویڈیو گھر میں ریکارڈ کی گئی، جس میں وہ چوری کی واردات سے متعلق تفصیلات فراہم کر رہی ہیں، وہ ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ یہ دوسری چوری ہے، چور کو سی سی ٹی وی کیمروں کی خبر تھی، اس لیے ان کا رخ موڑ دیا.

سکندر  پروین گھرکی بالائی منزل پر  اکیلی رہتی تھیںمقتولہ سکندر  پروین گھرکی بالائی منزل پر  اکیلی رہتی تھیں، گھرکی نچلی منزل پرسکندرپروین کا بھائی مقیم تھا۔

وہ 60 سال کی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے گلےپر رسی کےنشانات ملے، سابق ایم پی اے غیر شادی شدہ تھیں، اور پرویز مشرف دور میں ق لیگ کےٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔