پاکستان کیلئے خوشخبری ، تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

1 تعبيرية منگل 17 ستمبر‬‮ 9102 - (دوپہر 21 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان کیلئے خوشخبری ، تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کراچی : خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کےنئے ذخائردریافت ہوئے ، او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے یومیہ چھیتر بیرل تیل اور پانچ لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جاسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق تیل و گیس کے شعبے میں ایک اور بڑی کامیاب دریافت ہوئی ، خیبرپختونخوا میں نیا تیل اور اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہو گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں وارگل فیلڈ سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے، او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے یومیہ چھیتر بیرل تیل اور پانچ لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جاسکے گی۔

یاد رہے 27 اگست کو بھی خیبرپختونخواکےضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کےنئے ذخائردریافت ہوئے تھے ، جانچ کے دوران کنویں سے 240بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر اور یومیہ 1کروڑ 27 لاکھ معکب فٹ گیس کے ذخائر ملے تھے۔

مزید پڑھیں : پاکستان کے لئے خوشخبری ، تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

اعلامیہ میں کہا گیا تیل وگیس کی نئی دریافت سےپاکستان کوقیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

اس سے قبل بھی کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے ، پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ نے باضابطہ اعلامیے میں کہا تھا کہ جانچ میں مکوڑے ڈیپ 2 کنوے سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے ذخائر ملے ہیں۔

خیال رہے رواں برس مئی میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈومحمد خان کے علاقہ منگریو میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

اپریل میں ماڑی پٹرولیم نے بھی پنجاب میں تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنا ئی تھی، ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ غوری بلاک کےڈھاریاں 1معدنی کنویں سےتیل دریافت ہوا ہے، ڈھاریاں ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنے کی توقع ہے۔