بھارتی وزیراعظم مودی کی امریکہ آمد، پاکستانیوں کا بڑے احتجاج کا پروگرام تیار

1 تعبيرية منگل 17 ستمبر‬‮ 9102 - (دوپہر 1 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

بھارتی وزیراعظم مودی کی امریکہ آمد، پاکستانیوں کا بڑے احتجاج کا پروگرام تیار اسلام آباد : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پر پاکستانیوں نے بڑے احتجاج کا پروگرام تیار کرلیا، مودی کے خلاف 22 ستمبر کو ہیوسٹن اور 27 ستمبر کو نیویارک میں ہزاروں پاکستانی احتجاج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پر پاکستانیوں نے بڑا احتجاج ریکارڈ کرانے کا پروگرام تیار کرلیا ہے ، مودی کے خلاف 22 ستمبر کو ہیوسٹن اور 27 ستمبر کو نیویارک میں ہزاروں پاکستانی احتجاج کریں گے۔

امریکن شہر ہیوسٹن میں 10 ہزار کے قریب پاکستانی احتجاج کے لئے اکٹھے ہوں گے ،احتجاجی مظاہروں میں پاکستانی نژاد شہری، مختلف ممالک مسلم اور سکھ تنظمیں شریک ہوں گی ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی  زلفی بخاری نے امریکہ میں اوورسیز فاونڈیشن اور سکھ تنظمیوں سے ملاقاتیں کیں ، پاکستانی تنظیم اوورسیز گلوبل فاونڈیشن کے سربراہ ظہیر نے وزیراعظم کے دورہ نیویارک کی تیاریوں پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن اور سکھوں کی تنظیم نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق تحریری سفارشات پیش کیں، اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن اور سکھ تنظیموں کی نے زلفی بخاری کو احتجاجی پروگرام بارے بریفنگ دی ۔

زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن نیویارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھر پور طریقے سے اجاگر کردیا ہے ، پاکستان کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان خطاب میں کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔