پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

1 تعبيرية بدھ 18 ستمبر‬‮ 9102 - (دوپہر 1 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث 100 انڈیکس میں تین سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ٹریڈنگ کا آغاز ہوا تو مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی جس کے بعد سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کیا۔

اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بادل دیکھتے ہوئے سرمایہ کار بھی خاموش بیٹھے رہے اور مارکیٹ سست روی سے چلتی رہی، ایک موقع پر انڈیکس 31508 پوائنٹس تک بھی پہنچا۔

حالیہ کمی کے بعد  100 انڈیکس 353 پوائنٹس کمی سے31ہزار555پوائنٹس پربند ہوا، مجموعی طور پر 322 کمپنیوں کے شیئرز فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 99 کی قیمتوں میں اضافہ، 28 کی قیمتیں مستحکم جبکہ 195 کے ریٹ کم ہوئے۔

ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.12 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، ٹریڈنگ کے دوران 3.97 ارب مالیت کے 9.93 کروڑ شئیرز کا کاروبار  ہوا۔

دوسری جانب  انٹربینک میں ڈالر 7 پیسےسستا ہوکر 156روپے25پیسےپربند ہوا، اسی طرح اوپن مارکیٹ ڈالر 5 پیسے اضافے سے 156.40 روپے پر بند ہوا۔