وفاقی وزیر علی زیدی کی سرمایہ کاروں کو شپنگ کمپنیز بنانے کی پیش کش

1 تعبيرية بدھ 18 ستمبر‬‮ 9102 - (دوپہر 2 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

وفاقی وزیر علی زیدی کی سرمایہ کاروں کو شپنگ کمپنیز بنانے کی پیش کش کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سرمایہ کاروں کو شپنگ کمپنیز بنانے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کمپنی جہاز خریدے گی اُسے ٹیکس مراعات دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معیشت کی جب بھی بات ہو تو پورٹس کی تصاویر سامنے آتی ہیں، ہم نےپاکستان کی شپنگ پالیسی تیارکرلی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری اپنی شپنگ نہ ہونےسےاربوں ڈالرکابوجھ پڑتاہے، درآمد بل میں فریٹ پر سالانہ 5 ارب ڈالر خرچ ہوتے ہیں، اس لیے اب سرمایہ کاروں کو شپنگ کمپنیز کھولنے کی پیش کش کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت شپنگ کمپنیزبنانےکے لیے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گی، جوبھی کمپنی جہاز خریدےگی ان کوٹ یکس مراعات دیں گے مگر شرط یہ ہےکمپنی پاکستان میں رجسٹرڈ اور روپے میں چارج کرے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2030تک بحری جہازکمپنیوں پر انکم ٹیکس اورکسٹم ڈیوٹی نہیں لگےگی، پاکستانی فلیگ کیریئرجہازوں کوپہلے لنگر انداز ہونےکاموقع دیاجائے گا، پی این ایس سی میں پرائیویٹ سیکٹرکمپنیاں بھی بولی لگاسکیں گی جبکہ جو سرکاری ادارے ہائیڈرو کاربن درآمدکریں گے اُن کے معاملات پی این ایس سی نگرانی کرے گی۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی این ایس سی ایل این جی کیریئرکےساتھ جوائنٹ وینچرکرےگی، شپنگ سیکٹرکو پاکستان میں باقاعدہ انڈسٹری ڈیکلیئرکیاگیا ہے، انشااللہ شپنگ پاکستان کی سب سےبڑی صنعت بنےگی۔