کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 16 ملزمان گرفتار

1 تعبيرية بدھ 18 ستمبر‬‮ 9102 - (دوپہر 2 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 16 ملزمان گرفتار کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈاکس سے حنیف عرف توپی کو گرفتار کیا گیا، حنیف کا تعلق لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ سے ہے، ملزم بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ شریف آباد، رضویہ، ماڑی پور اور شارع فیصل سے بھی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب افراد کو گرفتارکیا تھا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سکھن کے علاقے سے قتل کے ملزم سجاد خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاپوش نگر، سعیدآباد اور گلشن سے اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

ملزمان میں باب الاسلام عرف ٹن ٹن محمد طارق، عارف، سمیر اور نوید عباس شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 10ملزمان کو گرفتار کیا تھا، تاج کمپلیکس اور بس اسٹینڈ کے اطراف سرچ آپریشن کرکے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔