وزیراعظم عمران خان کا سویڈن کے ہم منصب سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کردیا

1 تعبيرية بدھ 18 ستمبر‬‮ 9102 - (دوپہر 3 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

وزیراعظم عمران خان کا سویڈن کے ہم منصب سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کردیا اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سویڈن کے ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی جارحیت سے آگاہ کردیا۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سویڈن کے ہم منصب کوٹیلی فون کیا اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت سےآگاہ کیا۔

عمران خان نے سویڈن کے وزیر اعظم کو بتایا کہ بھارت نے5 اگست کےاقدام سےڈیموگرافک تبدیلی کی کوشش کی، بھارتی اقدامات سیکیورٹی کونسل  کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کامقبوضہ کشمیرسےفوری کرفیوکےخاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیاں کررہی ہے جسے فی الفور بند ہونا چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت پردباؤ ڈالے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو روکا جائے اور وہاں کے لوگوں کو جینے کا مکمل حق دیا جائے۔ وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےدرمیان مذاکرات کےذریعےتناؤکم کیاجائے۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا اور خطے میں قیام امن ، استحکام کے لیے مشترکا کاوشوں پر اتفاق بھی کیا۔