کتے کو مارنے والے اناڑی پولیس اہلکار نے بچی کو زخمی کردیا

7 تعبيرية بدھ 9 اکتوبر‬‮ 9102 - (دوپہر 2 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

کتے کو مارنے والے اناڑی پولیس اہلکار نے بچی کو زخمی کردیا کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں کتے کو مارنے والے اناڑی پولیس اہلکار نے بچی کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں کتے کو مارنے کے لیے پولیس اہلکار کو گولی چلائی کتا مر گیا لیکن گولی واپس ہوکر بچی کو لگی جس سے وہ معمولی زخمی ہوگئی۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ زخمی بچی دعا فاطمہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق کتے نے بچوں پر حملہ کیا تو اہلکار نے کتے پر فائرنگ کی، زخمی بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

علاقہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ایس ایس پی علی رضا کا کہنا ہے کہ ملوث پولیس اہلکار کی تلاش جاری ہے۔

بچی دعا فاطمہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی، اچانک فائر کی آواز آئی اور بچی گر گئی، دعا کو قریبی اسپتال لے کر گئے تو جناح اسپتال بھیج دیا گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایکسرے میں معلوم ہوا کہ 3 سالہ دعا فاطمہ کو گولی لگی ہے، اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بچی کے اہل خانہ نے کہا کہ ہم نے خود پولیس اہلکار کو فائرنگ کرتے نہیں دیکھا ہے، اہل محلہ نے بتایا کہ گلی میں ریڑھی کے نیچے کتا بیٹھا تھا، گلی سے گزرنے والے اہلکار نے کتے پر فائرنگ کی۔